فرانس کےدارالحکومت پیرس میں آنجہانی لیڈی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

یہ ملبوسات شاہی فیشن ڈیزائنر ڈیوڈ ایلزبتھ سے حاصل کئے گئے ہیں ۔ ان یادگار شاہی ملبوسات میں سیاہ رنگ کا وہ لباس بھی شامل ہے جو لیڈی ڈیانا نے انیس سو اکیاسی میں زیب تن کیا تھا جب پہلی بار پرنس چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے انہوں نے شاہی خاندان کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ لیڈی ڈیانا کے ان شاہی ملبوسات کو دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد  بھی موجود تھی۔  

ای پیپر دی نیشن