وزیرداخلہ  رحمان ملک نے وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،گورنرسندھ عشرت العباد، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور لندن میں ایم کیوایم سیکرٹریٹ میں  محمدانورسے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔

May 21, 2010 | 01:03

سفیر یاؤ جنگ
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک  نے اس موقع پرکہا کہ کراچی کےامن کو غیرمحفوظ بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو چوکس کردیا گیا ہے۔ کراچی میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اور دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ رحمان ملک  نے کراچی میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پرگہرے دکھ کا اظہارکیا اور قوم سے اپیل کی کہ وہ تحمل سے کام لیں۔
مزیدخبریں