کراچی میں بھی فیس بک پر  گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کے خلاف جماعت اہلسنت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں جماعت اہلسنت کے کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ کوکب نورانی کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک توہین آمیز خاکے شائع کرکے مذہبی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہمارے حکمران مسلم امہ کی ترجمانی کرتے ہوئے توہین رسالت کے مسئلہ جرات مندانہ موقف اختیار کریں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف فیس بک پر پابندی کافی نہیں، ہمیں اس سلسلے میں خارجہ سطح پر بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن