کراچی میں دو روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد اُنتیس ہو گئی ہے

May 21, 2010 | 03:28

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں دو روز سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے دوران ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تیس سالہ شخص کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد اُنتیس ہو گئی جبکہ چھ افراد کے قتل کے مقدمات تھانہ الفلاح، رسالہ اور پریڈی میں درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور چیکنگ کے دوران دو سو نوے افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو افراد ٹارگٹ کلنگ، آٹھ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام، اور دو سو اکیاسی افراد کو ڈبل سواری پر گرفتار کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے اور بیشتر تجارتی مراکز بھی سنسان پڑے ہیں۔ دوسری طرف کراچی میں
جامعہ کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی برائے خواتین، انٹر بورڈ اور میٹرک بورڈ کے تحت آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلٰی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق
تعلیمی ادارے اکیس مئی کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
مزیدخبریں