لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز، محافظ اور مجاہد فورس کے اہلکاروں کو اپنی جیب سے سرکاری گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور میں
صرف ایس پی حضرات اور اعلٰی افسروں کو ہی سرکاری خزانے سے پٹرول مل رہا ہے جبکہ لاہور کے
تھانوں میں موجود پولیس افسر اور اہلکار اس سہولت سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ناکوں پر شہریوں سے بطور رشوت پیسوں کی بجائے پٹرول مانگنے لگے ہیں، جبکہ کسی اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار پولیس پارٹی بھی پٹرول کے پیسے مدعی سے وصول کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے محافظ اور مجاہد فورس کی سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی بند پڑی ہیں جس
سے شہر میں پٹرولنگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ لاہور کے ایک ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں اپنی جیب سے پٹرول ڈلوا کر گشت کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلٰی افسران ملازمین کی تنخواہوں اور پٹرول کی مد میں ملنے والی رقم سے پرائز بانڈز خرید لیتے ہیں اورملازمین قرعہ اندازی تک تنخواہوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن