سوات کے علاقے مٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین اہم شدت پسند کمانڈر مارے گئے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وادی سوات کی تحصیل مٹہ کے مضافات میں عسکریت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن میں آج کچھ شدت پسندوں کی سکیورٹی فورسز سے مڈبھیڑ ہوئی، جس میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اوراس کے نتیجے میں تین اہم شدت پسند کمانڈرمارے گئے ۔ فورسز نے ان شدت پسندوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ مرنے والے یہ تینوں شدت پسند پاک فوج پرحملوں کے علاوہ مقامی افراد کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن