فیس بک پرتوہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف آج بھی ملک کے کئی شہروں میں مذہبی،سیاسی ، طلبااور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے

سوشل ویب سائٹ فیس بک پرتوہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف آج بھی ملک کے کئی شہروں میں مذہبی،سیاسی ، طلبااور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں اوربعض شہروں میں نمازجمعہ کے بعد بڑے احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
فیس بک کے اس اقدام پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل پایا جارہا ہے اور اس کے خلاف لاہور ،کراچی ،اسلام آباد ،پشاور، کوئٹہ ، ملتان ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں مختلف دینی ،سماجی اور طلباءتنظیموں سمیت وکلاء تنظیموں جی جانب سے فیس بک ویب سائٹ پرگستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرنے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں آج بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن