آج عدالت عالیہ میں سماعت کے دوران جسٹس اعجاز چودھری نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی طرف سے بھیجے گئے جواب کو مبہم اور غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پراپنے ریمارکس میں جسٹس اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والے معاہدے کو برقرار رکھنا ہے یا پابندیاں ہٹانی ہیں۔