ریلی کی قیادت سینئرپروگرام سپیشلسٹ ایس پی اوشاہ نوازخان نے کی۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی. مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرتوہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنما راﺅمحمد خلیل، شاہ نوازخان اوردیگر مقررین نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کا مقابلہ کروا کرامت مسلمہ کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ایسے اسلام دشمن عناصرکا مکمل بائیکاٹ کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن، رواداری اور تمام مذاہب کا احترام کرنے والا دین ہے جبکہ مغربی قوتوں اوریہودی میڈیا نے ایک منصوبہ کے تحت مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کراصل چہرے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔