گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف  فیصل آباد میں بھی  سیاسی ،مذہبی جماعتوں،مختلف،طلباء تنظیموں اور سکول کے بچوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور فیس بک کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

May 21, 2010 | 23:56

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک بڑی احتجاجی ریلی جیل روڈ پرنکالی گئی۔ ریلی میں پنجاب میڈیکل کے طلباءوطالبات نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فیس بک کے بائیکاٹ  کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے دوران طلباءوطالبات نے احتجاجا جیل روڈ کو آدھ گھنٹے تک بلاک کے رکھا اور اس کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ زرعی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی اور امریکہ ،ڈنمارک اور فیس بک کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ دوسری جانب جماعتہ الدعوہ کے زیر اہتمام فیصل آباد پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر جماعتہ الدعوۃ  کے مقامی رہنماﺅں نے اعلان کیا کہ وہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
مزیدخبریں