پاکستان نے اپنی سرزمین پرموجود پچیس سے تیس امریکی فورسز کے سپیشل ٹرینرز کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔

May 21, 2011 | 02:36

سفیر یاؤ جنگ
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملک میں موجود سپیشل امریکی ٹرینرز میں مزید بیس فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پچیس سے تیس ٹرینرزکو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ حکم اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن اور اس سے پہلے دوپاکستانیوں کو قتل کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے پیش نظر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دومئی کو ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف کئے جانے والے یکطرفہ امریکی آپریشن کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور اس واقعہ کے بعد ملک میں موجود امریکی اہلکاروں کی تعداد میں پہلے بھی کمی کی جاچکی ہے .
مزیدخبریں