آسٹريليا آئندہ تين برسوں ميں پاکستان کو بیس کروڑ ڈالرامداد فراہم کرے گا. فرحت اللہ بابر

May 21, 2012 | 08:48

سفیر یاؤ جنگ
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسٹريلوی وزير اعظم جوليا گیلارڈ کے درميان شکاگو ميں ملاقات ہوئی جس ميں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی رابطوں پر تبادلہ خيال کيا گيا.آسٹریلیا نے پاکستان کو تین برس میں بیس کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ تعليمی شعبہ ميں آسٹريليا کا پاکستان سے تعاون قابل ستائش ہے جبکہ اقتصادی شعبے ميں مزيد تعاون کی گنجائش ہے. ملاقات ميں صدر مملکت نے آسٹريليا کی جانب سے جمہوری حکومتوں کی حمايت کوبھی قابل ستائش قرار ديا.
مزیدخبریں