پاکستان ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتا ہےجبکہ افغانستان میں امن عمل کی پرزورحمایت جاری رکھیں گے۔ صدرزرداری

شکاگوکانفرنس کے موقع پر صدر آصف زرداری اور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پر جوش مصافحہ کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورعوامی جذبات کیخلاف ہیں اس لیے ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ دہشتگردی اورانتہاپسندی کا حل صرف عسکری اقدامات سے نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ سے سلالہ حملےپرمزید اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی پرزورحمایت کرتاہے۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کواپنا اہم اتحادی تصورکرتا ہےاورعلاقےمیں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کواپنےساتھ رکھنا چاہتا ہے۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان شکاگو کے موسم کےحوالے سےدلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

ای پیپر دی نیشن