ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ چندایک بالائی مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں گردآلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے اورآئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں اورآندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

ای پیپر دی نیشن