سندھ اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین غلام مجدداسران کی صدارت میں ہوا، جس میں سنیئر وزیر پیرمظہرالحق، وزیرقانون ایاز سومرو، اور دیگر نے شرکت کی، استحقاق کمیٹی نے عمران ظفر لغاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچودھری نثارکے خلاف تحریک استحقاق پرغوروخوص کے بعد چودھری نثارکوسندھی ثقافت اورٹوپی کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انتیس مئی کوطلب کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے اسپیکر قومی اسیمبلی کو تحریری درخواست ارسال کی گئی کہ وہ چودھری نثار کو سندھ اسمبلی میں پیش ہونے کی ہدایت کریں، اجلاس کے بعد وزیرقانون ایازسومرو نے میڈیا کو بتایا کہ چودھری نثار پیش نہ ہوئے تو ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے،اس سلسلے میں چودھری نثار کو چھ ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ وہ اسمبلی میں پیش ہوں، اپنا موقف پیش کریں۔