کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوگئے

May 21, 2012 | 15:32

سفیر یاؤ جنگ
کورنگی صنعتی ایریا میں سنگر چورنگی کے قریب مقامی گیس فیکٹری میں بوائلرپھٹنے سے زورداردھماکہ ہوا جس کی شدت سے فیکٹری کی چھت منہدم اوردیواریں گرگئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیواورپولیس کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ دھماکے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ایک خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔
مزیدخبریں