وزیراعظم کے خطاب کے بعد قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے بھی خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور اسے اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے۔ رجب طیب اردگان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات مشکل دور میں تھے تاہم وہ تمام اختلافات بھلا کر پارلیمنٹ میں آئے ہیں کیونکہ ترکی ہی صحیح معنوں میں پاکستان کا خیرخواہ ہے۔ چوہدری نثار نے اسرائیل کے بارے میں ترک وزیراعظم کے مؤقف کے تعریف کی اور کہا کہ ترکی کشمیر اور فلسطین سمیت مسلمانوں کے دیگر مسائل پر بھی مدد جاری رکھے۔ اجلاس سے قبل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان میں موجود اراکین سے ترک وزیر اعظم کا تعارف کرایا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز بھی موجود تھے۔
پاکستان ایک جوان ملک مگر قوم پرانی ہے، ترکی سے ہر شعبے میں استفادہ چاہتےہیں, وزیراعظم گیلانی. ترک وزیراعظم کی موجودگی میں آپس کےتمام اختلاف بھلا کر پارلیمنٹ میں آئے. چوہدری نثار
May 21, 2012 | 19:55