گستاخانہ مواد کی موجودگی، پاکستان میں ”ٹوئٹر“کی سروس چندگھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد (آئی این پی) گستاخانہ مواد کی موجودگی کے باعث پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“کی سروس چندگھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال کردی گئی۔ پی ٹی اے کے سربراہ محمد یاسین نے بتایا کہ یہ اقدام فیس بک پر پیغمبرِ اسلام کے خاکوں سے متعلق مقابلے کے بارے میں ٹوئٹر پر موجود پیغامات ہٹانے سے انکار کے بعد کیا گیا تاہم چندگھنٹوں کی معطلی کے بعد رات کے وقت ٹویٹرکی سروس بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اسی نوعیت کی شکایت کی بنیاد پر مئی 2010 میں فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب سمیت 1,000 سے زائد ویب سائٹس تقریبا دو ہفتوں تک بند رکھی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن