لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر سید محفوظ مشہدی ، عبدالمجید سیفی، سردار محمد خان لغاری، پاکستان سنی فورم کے مرکزی صدرمفتی ظفر جبار چشتی، جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرب امجد، جمعیت اتحاد العلماءپاکستان کے مرکزی رہنما اور دارالعلوم حنفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ شعیب الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی حکمرانوں کا غلامانہ فیصلہ ہے ملک میں نفاذ اسلام کے بغیر مغرب کی غلام سے نجات نہیں مل سکتی پاکستانی غیور عوام ایسی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی سلامتی کیلئے مناسب نہیں امریکہ کی اتحادی بن کر ہم سو پیاز کھا چکے ہیں اور اب سو جوتے کھا رہے ہیں۔