بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیا جائیگا: اسحاق ڈار

لاہور (آئی این پی) نئی حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے گا، غیر ملکی قرضوں میں کمی اور معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہو گی۔ سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں ملک معاشی طور پر انتہائی مشکلات کا شکار ہے اور خصوصاً بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ ہم بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیں گے اور اس کیلئے بجٹ تجاویز بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...