کراچی (آئی این پی) پی آئی اے کی کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پرواز پی کے 266 شدید طوفان کے باعث ڈھاکہ میں اتر نہیں سکی،پرواز کو تھائی لینڈ میں اتار لیا گیا۔پیر کو پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 266 مقررہ وقت پر کراچی سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ لیکن انتہائی خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کردیا گیا۔ اور طیارہ تھائی لینڈ کے شہر چینج ہائی میں اتر گیا۔ بعد ازاں دو گھنٹے بعد موسم بہتر ہونے پر پی آئی اے کی پرواز ڈھاکہ پہنچ گئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی پرواز ڈھاکہ میں اتر نہیں سکی
May 21, 2013