اسلام آباد (ثناءنیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ )ن اور جے یو آئی سابقہ حکومت میں شامل تھے، مسلم لیگ )ن) پہلے حکومت سے علیحدہ ہو گئی تھی اور ہم کچھ عرصہ بعد، ہماری سیاست اصولوں، سنجیدگی اور نظریات کے تابع ہے۔مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ جب ہمیں عوام کی حمایت بھی حاصل ہو اور ملک کے اندر جے یو آئی کا مضبوط وجود بھی تسلیم کیا جاتا ہو تو پھر ہم کیوں کسی جماعت یا گروہ کی مرضی و منشا کے مطابق فیصلے کریں، بعض سیاستدان اور تبصرہ نگار اپنی خواہشات کو جے یو آئی کی پالیسی بنانا چاہتے ہیں
بعض سیاستدان اپنی خواہشات کو جے یو آئی کی پالیسی بنانا چاہتے ہیں: فضل الرحمن
May 21, 2013