نظام میں اصلاح کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد (اے پی اے) چیئر مین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا ہے نظام میں اصلاح کے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام کی درستگی کے بغیر ادارے صرف چوروں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ جو آج ملک بھر میں مقامی حکومتی سطح تک ناقابل رسائی حد تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ قوانین اور آئین کے اندر پاکستان میں کئی سالوں سے کرپشن کو کھلی چھوٹ دیکر حکومتی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا۔ ماضی میں نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا جس سے اس کو اہم کاموں سے روکا گیا اور اس سے نچلی سطح پر کرپشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن