اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے امریکی کمپنی کو پاسپورٹ لیمینیشن ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو( آج) منگل کو عدالت طلب کر لیا۔ ریلائنس نامی فرانسیسی کمپنی نے پاسپورٹ لیمینشن کا ٹھیکہ امریکی فرم کو دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔