پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: سفیر یورپی یونین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) یورپی یونین کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو آئی ای ڈیز کے خاتمے میں مدد دے گی۔ سمپوزیم کے بعد نوائے وقت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس کی مدد کرنی چاہئے۔ سمپوزیم میں پاکستان کے نگران وزیر قانون احمر بلال صوفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد پر مبنی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے قانون کو فاٹا اور پاٹاکے علاقوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن