وزیراعظم نے تقرریاں و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کئے : ترجمان

May 21, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم ہا¶س کے ترجمان نے تقرروتبادلہ کے حوالے سے بعض خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے ان خبروں میں غلط تاثر دیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔ ترجمان نے کہا وزیراعظم نے تمام تقرری وتبادلے گہرے غوروخوض اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کئے۔ اس سلسلے میں وزارتوں نے سمریاں بھیجی تھیں او جی ڈی سی ایل‘ ایس این جی پی ایل‘ ایس ایس جی پی ایل‘ یو ایس سی‘ پی ڈی ای‘ ای او بی آئی میں کوئی نئی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ان اداروں کے سربراہوں کو ہٹائے جانے کے بعد اس ادارے کے سینئر ترین افسر کو چارج دیا گیا۔ نئی حکومت ان اداروں میں تعیناتی کرے گی۔ این ایچ اے میں ڈاکٹر سجاد بلوچ کو چیئرمین لگایا جو گوادر ترقیاتی ادارے کے ڈی جی رہے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے کی این ایچ اے میں تعیناتی کے حوالے سے ترجمان نے کہا وزیراعظم کے صاحبزادے سول انجینئر ہیں اور 1988ءسے سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان میں کام کر رہے ہیں۔ ڈیپوٹیشن کی پالیسی کے تحت ان کی این ایچ اے میں گریڈ 19 میں تعیناتی ہوئی اور یہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بھی ہے۔ نگران حکومت کے تمام اقدامات قانون و ضوابط کے تحت ہیں۔

مزیدخبریں