نگران حکومت نے پولیس سمیت تمام محکموں میں بھرتیاں روکدیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ میں بھرتیوں کا سلسلہ روکدیا۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال کی ہدایات کی روشنی میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز، خود مختار اداروں کے سربراہوں کے نام جاری احکامات میں واضح کیا ہے کہ پولیس فورس میں کانسٹیبلوں سمیت دیگر ایسی اسامیاں جن کے لئے اشتہارات دئیے جا چکے، ان پر فی الوقت بھرتیوں کا عمل روکدیا جائے۔ بھرتی کا استحقاق نئی منتخب ہونے والی حکومت کو ہے۔ لہٰذا یہ کام نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک موخر کر دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن