نادہندہ ہونے پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو فیول کی سپلائی معطل‘ پی ایس او کی تردید

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے پر پی ایس او نے پٹرول کی سپلائی روک دی ہے۔ دوسری طرف پی ایس او نے ایسے کسی اقدام نادہندہ کی تردید کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق پی ایس او کو 17 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جانی ہے جس کو بنیاد بنا کر پی ایس او نے سیکرٹریٹ کے عملے اور افسران کو فیول سپلائی روک دی ہے۔ صورت حال کی وجہ سے سیکرٹریٹ سے منسلک گاڑیاں کھڑی ہو گئی ہیں۔ حکام کے مطابق پی ایس او کو جلد ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ دوسری طرف پی ایس او نے فیول بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعمال کی حد ختم ہونے کے بعد ادارے کے خودکار نظام نے سپلائی روکی ہے۔ پی ایس او کوشش کر رہا ہے کہ سپلائی معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...