طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیکر نواز شریف نے شہدا کے خون سے غداری کی حامد رضا، خیرمقدم کرتے ہیں: طاہر اشرفی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیکر 45 ہزار سے زائد شہیدوں کے خون سے غداری کی ہے۔ مولانا سمیع الحق اس وقت کہاں تھے جب بم دھماکے، خودکش حملے، سکیورٹی فورسز اور مزارات کونشانہ بنا کر پاکستان کے عوام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی تھی۔ دریں اثنا چیئرمین پاکستان علماءکونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...