لنڈسے لوہن صحت و بحالی کے مرکز میں اپنی ساتھی کو نظر انداز کرنے لگیں

لنڈسے لوہن صحت و بحالی کے مرکز میں اپنی ساتھی کو نظر انداز کرنے لگیں

May 21, 2013

لاس اینجلس(اے پی پی)ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن صحت و بحالی کے مرکز میں اپنی ساتھی کو نظر انداز کرنے لگیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اداکارہ لنڈسے لوہن جنہیں منشیات کے استعمال کی وجہ سے کیلفورنیا کے صحت و بحالی کے مرکز میں بھیجا گیا ہے،وہاں اپنی ساتھی بروک میولر کو نظر انداز کرنے لگیں ہے۔ بروک میولر ان کی اچھی دوست بننا چاہتی ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی مسئلے سے دوچار ہیں لیکن لنڈسے ان سے دور دور رہتی ہیں۔ لنڈسے لوہن نے صحت و بحالی کے مرکز کی ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی درخواست کی ہے کہ بروک کو ان کے گروپ سے الگ کر دیا جائے تاہم اس درخواست پر عمل درآمد ہوا ہے یا نہیں اس حوالے سے معلومات نہیں ہوسکی ۔

مزیدخبریں