لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق سمیت متعدد منتخب ارکان نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اخراجاتی گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔ شہباز شریف نے این اے 129 میں انتخابی مہم میں 8 لاکھ 13 ہزار ، پی پی 161 کیلئے 5 لاکھ 18 ہزار 144 اور پی پی 159 کے لئے 4 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے۔ حمزہ شہبازشریف نے این اے 119 کے لئے 13 لاکھ 99 ہزار 469 روپے، پی پی 142 کے لئے 8 لاکھ 32 ہزار 148روپے خرچ کئے۔ این اے 128 سے محمد افضل کھوکھر نے 13 لاکھ 80 ہزار، این اے 118 سے ملک ریاض نے 14 لاکھ 57 ہزار 500 روپے، این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے 6 لاکھ 42 ہزار 430 روپے، پی پی 140 سے ماجد ظہور نے 4لاکھ 95 ہزار 174 روپے، سیف الملوک کھوکھر نے پی پی 160 میں 8 لاکھ 62 ہزار چالیس روپے، پی پی 149 میں رانا مشہود نے 8 لاکھ 33 ہزار روپے، پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے میاں محمد اسلم اقبال نے 4 لاکھ 97 ہزار 995 روپے پی پی 138 میں غزالی سلیم بٹ نے 8 لاکھ 32 ہزار 577 روپے علاوہ ازیں خواجہ سعد رفیق، یٰسین سوہل اور میاں نصیر احمد نے بھی اخراجات کے گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔