لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے حلقہ این اے 164 پاکپتن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گذار ق لیگ کے ناکام امیدوار پیر محمد شاہ کھگہ نے م¶قف اختیار کیا تھا کہ حلقہ میں چھ ہزار سے زائد ووٹ مسترد کئے گئے جو ان کے ووٹ تھے۔ ووٹ مسترد کرا کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رائے منصب ڈوگر کو کامیاب کرایا گیا ہے۔ لہٰذا عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔ فاضل عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر محمد شاہ کھگہ کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے۔
این اے 164 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کی محمد شاہ کھگہ کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کی ہدایت
May 21, 2013