شہبازشریف مائیک گراتے ہیں تو بہت مزا آتا ہے: نوازشریف

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کو بھی شہباز شریف کے ہاتھ مار کر مائیک گرانے سے مزہ آتا ہے۔ سوموار کے روز میاں نواز شریف نے الحمراءمیں مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ شہباز شریف جلد جذبات میں آجاتے ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وقت دیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا ۔ جب شہباز شریف ہاتھ مار کر مائیک گراتے ہیں تو بہت مزہ آتا ہے جس کے بعد ہال میں موجود اراکین اسمبلی نے بھی قہقہے لگائے۔ نوازشریف کی پنجاب حکومت کے پانچ سالہ دور اور شہبازشریف کی تعریف پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن