سپریم کورٹ نے پی پی 170 ننکانہ سے طارق باجوہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو پی پی 170ننکانہ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ان کی نااہلیت کے خلاف مقصود احمد اعوان نے درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی تو درخواست گزار نے بتایا طارق محمود باجوہ نے ایم اے کی تین بی اے کی دو اور میٹرک کی 1977ءکی جعلی ڈگریاں پیش کی ہیں۔ عدالت آرٹیکل 62/63کے تحت طارق باجوہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے کی ہدایت دے۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت کل 22مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...