اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سیالکوٹ ‘ پسرور اور ڈسکہ کی بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملک مشتاق احمد کھوکھر کی سربراہی میںملاقات کی۔ اس موقع پر وکلاءکو درپیش مسائل کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے بات چیت میں چیف جسٹس نے کہا کہ بارز عدالتی نظام کا ایک ناگزیر حصہ ہیں جو عدلیہ کو مستحکم کرنے میںا ہم اور موثر کردار ادا کررہی ہیں۔ چیف جسٹس نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں وکلاءکے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاءبرادری نے پرامن جدوجہد کے ذریعے سول سوسائٹی سے ملکر عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ نوجوان وکلاءنے بھی عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔