وفاقی کابینہ: اسحاق ڈار خزانہ، زاہد حامد قانون، خواجہ آصف پٹرولیم کے وزیر ہونگے

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو وفاق مےں وزارت خزانہ و اقتصادی امور کا منصب دےا جا رہا ہے جبکہ خواجہ آصف کو وزےر پٹرولےم و قدرتی وسائل، زاہد حامد کو وزےر قانون، سردار ےوسف کو وزےر مواصلات بناےا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت مےں احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، انجےنئر خرم دستگےر، خواجہ سعد رفےق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سےد ظفر علی شاہ اور عبدالحکےم بلوچ کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت مےں فنکشنل مسلم لےگ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نےشنل پارٹی اور جمعےت علماءاسلام (ف) کو نمائندگی دےئے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قےادت پر واضح کردےا ہے کہ وہ وفاقی کابےنہ مےں کوئی وزارت نہےں لےنا چاہتے تاہم انہوں نے مسلم لےگ (ن) کے پاکستان چارٹر کی تکمےل کیلئے ذمہ داری قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کےا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سینٹ میں قائد ایوان کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق کو سونپے گی جبکہ سینیٹر رضا ربانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...