ایل ڈی اے کے 21 کمرشل پلاٹوں کا نیلام کل ہوگا

May 21, 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مین جیل روڈ شادمان ‘ ٹاﺅن شپ اور گجر پورہ میں واقع ایل ڈی اے کے21کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام کل ( بدھ 22مئی کو) دن 10 بجے کمیونٹی سنٹر نیو مسلم ٹاﺅن میں ہو گا - ان پلاٹوں کے رقبے اور زرضمانت کے بارے میں تفصیلات ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر جوہر ٹاﺅن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں