الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ سے زائد ووٹرز میں سے چار کروڑ باسٹھ لاکھ سترہ ہزار چار سو بیاسی ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ملک بھر میں ٹرن آؤٹ پچپن فی صد رہا مسلم لیگ نون سر فہرست رہی اور ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ پانچ سو اٹھاون ووٹ حاصل کیے جبکہ مرکز اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ، پاکستان تحریک انصاف چھیہتر لاکھ نواسی ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی، اور خیبرپختونخواہ میں بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی پاکستان پیپلز پارٹی اڑسٹھ لاکھ پچپن ہزارسے زائد ووٹ لے کر تیسرے جبکہ سندھ کی بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ایم کیو ایم نے چوبیس لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدواروں نے اٹھاون لاکھ بیس ہزار ووٹ حاصل کیے.
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے اعداد وشمار جاری کردیئے ،ٹرن آؤٹ پچپن فیصد رہا، مسلم لیگ نون ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ پانچ سواٹھاون ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی.
May 21, 2013 | 21:06