چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کل سے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ پاکستان پہنچنے کے بعد صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سینٹ سے خطاب بھی کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے انہیں نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔ صدر مملکت کی جانب سے مسٹر لی کی کیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔