بڑے سیاسی رہنما قومی اسمبلی سے غیرحاضری میں بھی سب سے آگے

May 21, 2014

اسلام آباد (جاوید الرحمن/ دی نیشن رپورٹ) ان دنوں قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم صرف وہی نہیں دیگر تمام بڑے قومی رہنمائوں نے بھی پارلیمنٹ حاضر نہ ہونے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے۔ عمران خان، فضل الرحمن اور پرویز الٰہی بھی کبھی کبھی ہی قومی اسمبلی میں سیشنوں میں حاضری دیتے ہیں۔ پورے پارلیمانی سال کے دوران نواز شریف کے صرف 7 دن حاضری پر تنقید کیساتھ یہ بھی مدنظر رہے کہ عمران، پرویز الٰہی اور فضل الرحمن کی قومی اسمبلی میں موجودگی 15 دن نہ ہو سکی ہے۔ بڑے رہنمائوں کی حاضری 60 فیصد رہی۔ دو سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر ایسے بھی ہیں جو صرف 2 دن قومی اسمبلی میں پہنچے۔  فافن کے مطابق عمران خان صرف 11 دن پارلیمنٹ میں گئے۔ فضل الرحمن نے کل 100 میں صرف 15 دن پارلیمنٹ کو رونق بخشی جبکہ پرویز الٰہی صرف 11 دن پارلیمنٹ میں گئے۔ انجینئر عثمان خان ترکئی اور سردار کمال خان بنگلزئی نے صرف 2 دن پارلیمنٹ میں گزارے۔

مزیدخبریں