کرکٹر عمر اکمل کو سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر گاڑی سمیت قذافی سٹیڈیم میں جانے سے روکدیا

May 21, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی سکیورٹی حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کی گاڑی کو قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ پر روک لیا گیا۔ عمر اکمل گذشتہ روز سمر کیمپ میں حصہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئے جہاں پہلے سے ہی کھلاڑیوں کی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ عمر اکمل نے بھی اپنی گاڑی کو قذافی سٹیڈیم میں لانے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انہیں ایس او پیز کے بارے میں بتایا جبکہ سمر کیمپ میں شریک بعض کھلاڑی مسلسل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں قذافی سٹیڈیم کے مین انکلوژر میں کھڑی کر رہے ہیں جبکہ عمر اکمل کو ایس او پیز کی پابندی کرنے کا کہا گیا تاہم پی سی بی سکیورٹی حکام کی جانب سے فوری طور پر معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے عمر اکمل کی گاڑی کو اندر آنے کی اجازت دیدی گئی۔

مزیدخبریں