اسلام آباد (این این آئی) تحریک طالبان پاکستان نے کہاہے کہ متحارب گروہوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے مذاکرات معطل کرنا پڑے۔ اے ایف پی رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق سجنا اور شہریار گروپوں کے درمیان اختلافات کا مطلب محسود قبیلے میں اختلاف ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو یہ طالبان کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوگا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر طالبان کمانڈرنے بتایا کہ متحارب گروپوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے تک امن مذاکرات شروع نہیں کریں گے۔
آپس کی لڑائی ختم ہونے تک مذاکرات شروع نہیں کرسکتے: تحریک طالبان
May 21, 2014