اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم یوتھ سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم بلوچ عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی اخراجات سکیم کا افتتاح کوئٹہ سے کر رہے ہیں‘ ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ انہیں پورا کرکے بھی دکھاتے ہیں۔ پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ایم اے‘ ایم ایس‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے والے ان طلباء کیلئے فیس معافی سکیم ایک خوشخبری ہے جو اعلیٰ تعلیم کی خواہش تو رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس وسائل موجود نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایسے نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دے دی ہے اور ان کیلئے وہ کچھ کر دکھایا ہے جو وہ چاہتے ہیں۔
بلوچ عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے تعلیمی اخراجات سکیم کا افتتاح کوئٹہ سے کررہے ہیں: مریم نواز
May 21, 2014