سابق ایم این اے محسن علی قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کوٹ ادو(خبر نگار) سنیٹر مسز خالدہ محسن کے شوہر سابق ایم این اے میاں محسن علی قریشی 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم دماغ کی شریان متاثر ہونے سے 5 سال سے کومہ کی حالت میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں تھے۔ مرحوم کا جسد خاکی اسلام آباد سے بذریعہ ایمبولینس لایا گیا،نماز جنازہ آج شام 6 بجے ادا کی جائیگی۔ مرحوم کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس اسلام آباد سے کوٹ ادو لایا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 6 بجے شام جنوبی عید گاہ میں ادا کی جائیگی۔ میاں محسن علی قریشی نے سیاست کا آغاز زمانہ طالب علمی سے کیا تھا، ڈسٹرکٹ کونسل اور ایم پی اے کیلئے الیکشن لڑا اور اس دوران وہ پیپلز پارٹی سے وابستہ ہو گئے جنہیں تحصیل صدر  نامزد کر دیا گیا، قومی الیکشن 2002 میں بی اے کی شرط عائد ہونے پر اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑایا جو کہ ایم این اے منتخب ہوئیں۔ الیکشن 2006ء میں حلقہ این اے 176سے الیکشن لڑا اور خود بھی منتخب ہوئے جبکہ ان سمیت ضلع بھر میں پیپلز پارٹی نے 5 سیٹیں جیتیں اور’’منی لاڑ کانہ ‘‘کا خطاب پایا۔

ای پیپر دی نیشن