3 روز میں 17 ہزار سے زائد افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان داخل

پشاور (آن لائن) افغانستان سے تین روز کے دوران 17 ہزار سے زائد  افغانی باشندے  غیر قانونی طور پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے۔ صوبائی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ پر داخل ہونے والے افغان باشندوں کی تعداد 880، پاکستانیوں کی تعداد 104 اور غیرملکیوں کی تعداد 3 اور بغیر پاسپورٹ کے داخل ہونے والوں کی تعداد 17071ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین روز کے دوران پاکستان سے 19423 افراد افغانستان گئے جن میں پاسپورٹ پر جانیوالے افغان باشندوں کی تعداد 890 پاکستانیوں کی تعداد 105 غیرملکیوں کی تعداد ایک جبکہ بغیر پاسپورٹ کے افغان باشندوں کی تعداد 18427 بتائی گئی ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈ ر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...