سوات: ہوٹل سے سیاح لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد، 4 روز قبل زیادتی کے بعد گلا گھونٹا گیا، ساتھ آنیوالا شخص فرار

May 21, 2014

سوات( آئی این پی) سوات کے علاقے بحرین کے ایک ہوٹل سے جواں سال سیاح لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، لڑکی کے ساتھ آنے والا شخص فرار ہوگیا، ملزم نے ہوٹل میں جعلی شناختی کارڈ پیش کرکے غلط نام اور سکونت لکھوائی تھی، لڑکی کو مبینہ طور پر چار روز قبل زیادتی کا نشانہ بناکر گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا، ملزم لاش کو بیڈ کے نیچے چھپا کر ہوٹل منیجر سے کالام تک جانے کے بہانے نکل کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مقامی ہوٹل کی جانب سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چار روز قبل پنجاب سے آئے سیاحوں نے کمرہ لیکر اگلے روز چابیاں ساتھ لیکر کالام جانے کا کہا لیکن تاحال واپسی نہیں کی جس پر پولیس نے ہوٹل میں پہنچ کر کمرہ کھول دیا تو تلاشی لینے پر بیڈ کے نیچے سے ایک جواں سال سیاح لڑکی جس کی عمر کوئی اٹھارہ سال تک بتائی جاتی ہے، کی لاش ملی۔

مزیدخبریں