وفاقی حکومت نے سندھ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم 5 عدالتوں کیلئے پراسیکیوٹرز تعینات کردیئے

کراچی (آئی این پی) وفاق نے سندھ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم پانچ عدالتوں میں پراسیکیوٹر تعینات کر دیئے۔ واضح رہے  تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت کراچی میں 70 سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ منگل کو وفاق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم عدالتوں میںشاہد محمود کو کراچی، نثار درانی کو حیدر آباد، صلاح الدین کو میرپور خاص، حلیم قریشی کو سکھراور مشتاق ابڑو کو لاڑکانہ میں تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...