این اے 122کے 6پولنگ سٹیشنز سے دھاندلی کے شواہد مل گئے: شیریں مزاری کا دعویٰ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122میں 6پولنگ سٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ میں دھاندلی کے غیرمعمولی شواہد ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انتخابی ریکارڈ پر مشتمل 6کی بجائے 7تھیلے برآمد ہوئے، 300سے زائد ووٹوں پر پریذائیڈنگ افسر کی کوئی مہر نہیں، تین سے چار تھیلوں میں سے انتخابی فہرستیں اور ڈالے گئے ووٹوں کی رسیدیں غائب ہیں۔ مذکورہ حقائق سامنے آنے سے این اے 122کے پورے نتائج مشکوک ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...