اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے بدقسمتی سے پیمرا ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ جن پیمرا ارکان نے جیو کے بارے میں فیصلہ کیا وہ پہلے کبھی پیپلز پارٹی میں تھے اب نہیں ہیں۔ اداروں کو چاہئے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔ حکومت کو چاہئے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔