لاہور(کامرس رپورٹر) سےنئرنائب صدر مسلم لےگ (ن)ٹرےڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاور رشےد نے کہا ہے کہ بجٹ کسی معےشت کو چلانے کےلئے انتہائی اہمےت کا حامل ہو تا ہے ہر سال تمام چےمبرز آف کامرس حکومت کو بجٹ تجاوےز بھےجتے ہےں۔ حکومت کو ان تجاوےز سے استفادہ کرتے ہوئے انہےں بجٹ کاحصہ بنانا چاہیے۔جو لوگ پہلے سے ٹےکس نےٹ مےں موجود ہےں بجٹ مےں انہی پر مزےد ٹےکسوں کا بوجھ ڈال دےا جاتا ہے تاکہ ٹےکس نےٹ مےں اضافہ کےا جاتا ہے۔ خام مال کی درآمد پرعائد تمام ڈےوٹےاں ختم کی جائےں اور سےلز ٹےکس کی شرح کم کرکے 8فےصد کی جائے۔سی اےن آئی سی نمبر کو ہی اےن ٹی اےن نمبر تصور کےا جائے۔ جو مال پاکستان مےںتےار ہوتا ہے اس پرڈےوٹی کی شرح صرف پانچ فےصد ہونی چاہیے۔
حکومت تاجروں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے: خواجہ خاور رشید
May 21, 2015